لاہور 24دسمبر (اے پی پی):ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے اور گورننس کو بہتر بنانے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے بل 2021 پر دستخط کر دیئے نئے قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3سے 5سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکے گی ذخیرہ اندوزی کرنے والے قابل دست اندازئ پولیس ہوں گے اور انھیں قید کے ساتھ ساتھ اور جنس کی نصف قیمت کا جرمانہ بھی ہوسکے گا حکومت نے تاجران اور کاروباری حضرات کو اجناس کے اسٹاک کی تفصیل مجاز حکام کو دینے کا پابند بھی کردیا نئے قانون کے تحت لازمی اشیائے خور و نوش کی ذخیرہ اندوزی قابل تعزیز جرم قرار دیدیا ہے گور نر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کیلئے مختص جگہ کے مالک کو بھی نئے قانون کے تحت سزا اور جر مانہ کیا جاسکے گا نئے قانون کے تحت ٹرائل کی مدت زیادہ سے زیادہ 90دن ہوگی جبکہ ایسا جر م ناقابل ضمانت بھی اور ہوگاعوام کو مہنگائی کی مشکلات سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تمام اقداما ت کو یقینی بنائے گی۔











