آئندہ  انتخابات  میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی:معاون خصوصی  ڈاکٹر ارباب غلام رحیم

43

حیدرآباد، 24 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ  ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ  آئندہ  انتخابات  میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی، خیبرپختونخوا  بلدیاتی   انتخابات کے پہلے  مرحلے  کا نتیجہ  آیا ہے  ،  وزیراعظم عمران خان نے خود کہا ہے کے  اگلے  مرحلے  کی حکمت عملی  خود  طے  کرینگے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا  نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  زراعت  ایک صوبائی موضوع ہے اور اس میں جان بوجھ  کر بحران  کھڑا  کیا جا رہا ہے،   سندھ میں اگر کوئی متبادل  ہے تو پی  ٹی  آئی  ہے، پی ٹی آئی  کو سندھ میں مضبوط کرنا میرا مشن ہے،  لیبر ونگ کے  اس کاوش میں ان کے  ساتھ ہوں۔

 ایک سوال پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلز   پارٹی والے خود  پرانے  اور جلے  ہوے  کار تو س   ہیں۔  سندھ کی صوبائی حکومت نے کالا  قانون رائج  کردیا ہے ، بے گناہ  لوگوں کو قتل  کیا جا رہا ہے، کوئی پوچھنے  والا نہیں ، عوام  پیپلز   پارٹی سے  تنگ  آئے ہوئے ہیں اور انکی گورننس  سے عاجز   ہیں۔

 معاون خصوصی و سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ انہیں وسیع تجربہ ہے  اور اگر  پارٹی ان کی باتوں  پر عمل  کرے  تو کامیابی  یقینی ہے۔  انہوں نے کہا کہ میرا  کام  عملی  ہے ، سیلفی  نہیں۔   انہوں نے پارٹی کی تمام  تنظیمیں  تحلیل  کرنے کے اقدام  کو سراہتے ہوئے کہا  کہ  اگلے الیکشن  میں جیتنے  کیلئے  ایسے ہی مضبوط  اقدام  کرنے  ہونگے۔

معاون   خصوصی نے وزیر ریلوے  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں   نے ان کے کہنے پر کھوکھر ا پار تک ماروی  ایکسپریس  کو بحال  کیا  جو قابل ستائش اقدام ہے۔

سورس: وی این ایس، حیدرآباد