چنیوٹ؛نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ جیت کر چیمپئن بننے والے زیب حسین کی ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید سے ملاقات

34

 چنیوٹ،24دسمبر (اے پی پی):   چند روز قبل  قومی فائٹنگ ٹورنامنٹ  جیت کر چیمپئن بنے  والےضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے زیب حسن نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید  سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے زیب حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے کہا کہ اپنے ضلع کے کھلاڑی کی قومی سطح  پر جیت پر مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، زیب حسین ہمارا ہیرو ہے۔انہوں نے نوجوان کھلاڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سورس: وی این ایس، چنیوٹ