مری،25دسمبر (اے پی پی): سی پی او راولپنڈی ساجدکیانی کیجانب سے جناح ہال مری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہریوں، کاروباری تنظیموں کے نمائندوں اور سائلین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سی پی او ساجدکیانی نے سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ پولیس افسران کواحکامات صادرکیئے۔
سی پی او ساجدکیانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی دادرسی اورمسائل کے حل کیلئے ضلع بھرمیں کھلی کچہریوں کاانعقدکیاجارہا ہے، ضلع بھرسے جرائم اورمنشیات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مری ملک کامعروف سیاحتی ہل سٹیشن ہے جہاں ہرسال لاکھوں سیاح سیرکی غرض سے آتے ہیں، مری پرامن سیاحتی مرکز ہے، سیاحوں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی او آفس کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہوئے ہیں، سابق سی پی او احسن یونس نے عوام کے مسائل کے حل اورضلع بھرسے جرائم اوروارداتوں کی روک تھام کیلئے جواقدامات کیئے، انکوجاری رکھاجائے گا۔
ساجدکیانی نے موقع پر سائلین کی شکایات اوردرخواستوں پراحکامات جاری کیئے۔ انہوں نے کہاکہ برفباری کے سیزن میں سیاحوں کے رش کے پیش نظرمری میں اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔
کھلی کچہری میں عوام نے ایس ایچ او مری کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں اورگینگزکے خلاف مزیدسخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول ،نوتعینات اے ایس پی احمدشاہ،ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی اورایس ایچ اوراجہ رشیدسمیت تحصیل بھرکی چوکیوں کے انچارج موجودتھے۔
بعدازاں سی پی او ساجدکیانی نے اے سی آفس، اے ایس پی آفس سمیت مختلف دفاتر کابھی معائنہ کیا۔
سورس: وی این ایس، مری











