بابائے قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش؛لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کیمپس میں تقریب کا انعقاد

52

حیدرآباد، 25 دسمبر (اے پی پی): بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کیمپس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ لمس کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام الدین اجن، رجسٹرار حاجی محمد شیخ، کیمپس ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محبوب الحق سنجرانی،  سینئر پی آر او اے ڈی ملاح اور دیگر نے پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی کی اور قائد اعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

 تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو  پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پورے پاکستان کے محسن ہیں،  اگر بابائے قوم پاکستان نہیں بناتے تو ہم غلامی کی زندگی جی رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہیں 7 دہائیوں سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا اللہ  اور نبی کریم حضرت محمد ﷺ پر کامل یقین تھا، اس جذبے نے انہیں آزمائشوں، مایوسیوں اور مشکلات سے بھرے طویل سفر طے کرنے میں رہنمائی کی جس کا نتیجہ پوری قوم کے لئے عظمت و شان و شوکت والا نکلا ہے۔

سورس: وی این ایس، حیدر آباد