اوکاڑہ؛ معروف ہومیو ڈاکٹر آصف بھٹی اور ڈاکٹر بوئز عامر کی طرف سے کرسمس کی تقریب منعقد،کیک کاٹا گیا

54

اوکاڑہ،26دسمبر(اے پی پی ): اوکاڑہ کے معروف ہومیو ڈاکٹر آصف بھٹی اور ڈاکٹر بوئز عامر کی طرف سے مقامی ہوٹل میں کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر ظفراقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ریسکیو 1122 کا عملہ ناگہانی آفات یا دیگر حادثات کے متاثرین اور مصیبت زدہ افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے  کبھی یہ فرق نہیں کرتا کہ متاثرہ اور مصیبت زدہ لوگوں کا کس مذہب سے تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 سروس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی تہوار ہو ریسکیو کا عملہ فرائص کی ادائیگی میں پیش پیش ہوتاہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف بھٹی نے کہا کہ آج کی تقریب میں دانشوروں، وکلاء صحافیوں ، سماجی کارکنان،تاجران اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے حسب سابق شامل ہو کرثابت کیا کہ کرسمس امن، محبت اور برداشت کا پیغام دیتا ہے ۔ڈاکٹر آصف نے اپنے اور ڈاکٹر بوئز عامر کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شاھد حسین، حشمت لودھی، مرزا زین العابدین، سبستین ایاز آگسٹین، آصف خان ایڈووکیٹ، پادری منورنذیر،اور دیگر نے خطاب کیا اور پادری ذیشان نے دعاکی۔آخر میں حاضرین نے کرسمس کیک کاٹا گیا اور عشائیہ میں شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ