صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

35

لاہور 27دسمبر(اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئےجن کے مطابق لاہور کے کارخانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں پر کام کرنے والوں کو 5جنوری 2022ء تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی5جنوری کے بعد اگر کہیں کوئی ویکسی نیشن کے بغیر کام کرتا پایا گیا تو وہ کارخانہ، شاپنگ مال اور دکان سر بمہر کر دی جائے گی صوبائی وزیر نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم میں لاہور کے تمام ٹاؤنز کی تحریک انصاف کی قیادت اور کمیونٹی کو شامل کیا جائے گا علاوہ ازیں صنعتکاروں،ایوان صنعت وتجارت اور تاجروں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گاصوبائی دارلحکومت میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک ہیں،عوام کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کروائیں میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے کھلنے پر وہاں بھی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا اور نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن بھی لازم ہےتعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہ کرنے والے ادارے کوبھی بند کر دیا جائے گاجہاں ویکسی نیشن کی شرح کم ہے وہاں مہم کو مزید تیز کیا جائےجبکہ شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور لاہور کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں ویکسی نیشن مہم پر خصوصی توجہ دی جائےمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے لاہور میں ویکسی نیشن کے ہدف کے حصول کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا اجلاس کے موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے صوبائی دارلحکومت میں جاری ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ویکسی نیشن ریڈ مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسینیٹ کر رہی ہیں سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک، اے ڈی سی (جی)شاہد کاٹھیاں،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے خالد شریف اور متعلقہ افسران کی بھی اجلاس میں شرکت۔