اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی جس پر سپیکر اسد قیصر نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔ گنتی کرنے پر کورم کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی گئی،تاہم جب دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے ایوان میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر چیئرپرسن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔











