ملتان، 27 دسمبر (اے پی پی ): موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹروے بند کر دی گئی ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے M-5 ملتان سے جلالپور تک تمام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کے متبادل راستے کا انتخاب کریں۔
سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز احمدنے کہا کہ کسی بھی پریشانی یا تکلیف سے بچنے کے لیے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ وزٹ کریں۔











