مری، 28 دسمر(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں کل سے شام برفباری کا سلسلہ تھم گیا تھا ،آ ج موسم ٹھنڈا خوشگوار ہے اور سیاح بھی نیو مری بھوربن گلیات ایوبیہ نتھیاگلی جانے کی تیاری میں ہیں وہاں زیادہ برف پڑی ہے،کل شام گلیات مین روڈ سے برفباری صاف کردی گئی تھی ۔جی ڈی اے کی مشنری نے دن بھر میں مین ایبٹ آباد گلیات باڑیاں روڈسے برفباری صاف کرتے ہوئے بحال کردی تھی اور روڈ پر نمک پاشی بھی کی گئی۔
سیاحوں سے گلیات ایریا میں دن کے سفر اور آ مدورفت کی گزارش کی گئی ہے تاکہ ٹریفک بحال رکھتے ہوئے سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔











