نواز شریف کی واپسی ایک قیدی کی واپسی ہے, ن لیگ اس میں فتح ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے: حسان خاور

39

لاہور 28 دسمبر ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ اور ویزہ کی معیاد ختم ہونے والی ہے اس لیے وہ واپس آئیں گے  ن لیگ ایک قیدی کی واپسی کو فتح ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے نواز شریف کے واپس آنے سے حکومت بالکل پریشان نہیں ہےنواز شریف کے واپس آنے سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پریشان ہیں چھوٹے میاں جانتے ہیں کہ نواز شریف جیل گئے تو ڈیل مشکل ہوگی  ۔کچھ لوگ سندھ میں بیٹھ کر پنجاب کی فکر کر رہے ہیں۔ ساری دنیاکہہ رہی ہے سندھ کے حالات بہت پسماندہ ہے پیپلز پارٹی نے تیس سال سندھ پر حکومت کی ہے ۔