لاہور 28 دسمبر ( اے پی پی ) گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گااگرافغانستان میں دہشت گرد مضبوط ہوئے تو یہ دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا دنیا امن و استحکام چاہتی ہے تو افغانستان میں امن اور معاشی ترقی لازم ہے.افغانستان میں معاش بدحالی کی وجہ سے لوگ بھوک سے مرجائیں گےامریکہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال اور انکی غیر مشروط امداد کرے.وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے جنگ مسائل کا حل ہے نہ ہی افغانستان کو شکست دی جاسکتی ہےپاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں.آج بھی پاکستان افغانستان میں امن کے لیے فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہےزندگی میں کچھ بھی نہ ممکن نہیں ہوتا محنت لازم ہے.انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہم سب کا ہے جسکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم نے اپنا زمہ داری پوری کرنی ہےپاکستان میں پہلی اداروں میں شفافیات اور میرٹ لانے پر کام ہورہا ہےبدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم اور ریسرچ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہوگی میں نے بطور چانسلر ابتک جتنے بھی وی سیز لگائے سب میرٹ پر لگے ہیں۔











