کراچی،29دسمبر (اے پی پی):کیڈٹ کالج پٹارو میں59 ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کالج کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام کا انحصار تعلیم کی بہتر سہولیات پر ہے۔ تقریب میں گھڑ سواری، جسمانی ٹریننگ اور جمناسٹک کے مظاہروں کے علاوہ کیڈٹس کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
کمانڈر کراچی، افواج پاکستان کے افسران اور مقامی معززین سمیت کیڈٹس کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔











