پشاور، 29 دسمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انسداد منشیات مہم میں تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ، مردان اور پشاور ریجنز کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کےمطابق پہلی کاروائی میں، آئس ڈیلر مدثر خان ولد محفوظ خان چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 408 گرام آئس سمیت گرفتار ہوئے، یہ کاروائی ،جھاڑیاں چوک نزد پائن ہلز سکول، نواں شہر ایبٹ آباد میں ہوئی ،دوسری کاروائی میں، حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے قریب، مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے 1200 گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ تیسری کاروائی تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے چارسدہ انٹرچینج کے قریب کی، جسمیں سوزوکی مہران گاڑی نمبری BB 2716 سے 6000 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا گیا،تینوں کاروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ایکسائز تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔











