ملتان؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی  اشیاءخوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

36

ملتان،29 دسمبر)اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاءخوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مخصوص کریانہ سٹورز کو سبسڈی دینے کا آغاز کیا ہے،سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے۔

 کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا  ۔ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائیں۔ٹماٹر،پیاز سمیت چینی کی طلب و رسد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے۔کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔کورونا وباءکی نئی قسم سے بچاؤ کیلئے کووڈ ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز خانیوال،لودھراں اور وہاڑی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویڑن میں 131 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف 10468 چھاپے مارے۔ 13لاکھ سے زائد جرمانہ،20 ایف آئی آر درج، 41 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔زرعی ادویات ذخیرہ اندوزی کیخلاف 1327 چھاپے مارے گئے۔12 ایف آئی آر درج، 12 ذخیرہ اندوز گرفتار، 14 دکانیں سربمہر کی گئیں۔ڈیپ یوریاکے200 تھیلے، یوریا کھاد کے 18780 تھیلے قبضے میں لیکر سرکاری نرخ پر فروخت کئے گئے۔ڈویژن میں 367 زرعی فئیر پرائس شاپس فنکشنل ہیں۔ڈویژن کی 497 یونین کونسلوں میں 3501 دکانیں احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے رجسٹر کی گئیںاور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ڈویژن میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔2210 انسداد ڈینگی ٹیموں نے سرویلنس کے دوران 35 نوٹسز دیے جبکہ ڈویژن میں REDویکسین ہر دہلیز پر فیز2 کی پہلی ڈوز کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔