طورخم بارڈر پر افغانستان عوام  کیلئے 50ہزار میٹر ٹن گندم کی پہلی کیپ،18سو ٹن گندم  افغان حکام کے حوالے

27

لنڈی  کوتل ، 30 دسمبر (اے پی پی ):پاکستان حکام کی  طرف سے  افغانستان عوام کے لئے جزبہ خیر سگالی کے تحت وزیر اعظم کے  معاون خصوصی ارباب شہزاد نے 50ہزار میٹر ٹن گندم کی پہلی کیپ ،18سو ٹن پر  مشتمل گندم کے 50ٹرک کا قافلہ افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر مولوی عباس اخون کو حوالے کر  دیا ۔

 اس  موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے  معاون خصوصی اربابِ شہزاد نے  کہا  کہ وزیر اعظم  عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جزبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان کی  عوام کے لئے 50ہزار میٹر ٹن گندم کی پہلی کیپ، 18سو ٹن پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ افغانستان حکام کے حوالے کرنے کے بعد بھیج دیا گیا ہے جبکہ افغانستان عوام کے لئے پاکستان حکومت کی طرف سے سپیشل پیکج 5ارب روپے کی امدادی پیکج دی جائے گی جس میں ادویات اشیاء خورد نوش ، ادویات،گرم کمبل اور دیگر سامان شامل ہیں۔

معاون خصوصی ارباب شہزاد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے  اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری  اور  دیگر ممالک نے افغانستان کے ساتھ مالی امداد اور دیگر تعاون نہ کیا تو افغانستان میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ، اس لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ممالک افغانستان حکام کے ساتھ بھرپور مالی امداد فراہم کریں تاکہ افعانستان کی  عوام کو  مشکلات سے نکالاجائے اور وہاں کی   عوام بہتر زندگی گزار سکیں ۔

 اربابِ شہزاد نے کہا کہ پاکستان،   ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کا  خواہ ہاں  ہے  اور وہاں کا امن دونوں ممالک کے فائدہ اور  ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ افغانستان کے   مریضوں ، طلباء و تاجروں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے  ، اس میں مزید ریلیف بھی دینگے۔

افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر مولوی عباس اخون   اور دیگر افغان حکام نے پاکستان حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ارباب قیصر، این ایل سی کرنل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار ،ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔