اسلام آباد،30دسمبر (اے پی پی):اربٹ گروپ آف کالج، سخاکوٹ کے طالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ وفد 40 افراد پر مشتمل تھا جس میں طالبات کے علاوہ اساتذہ بھی شامل تھے۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔ وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ وفد کو ایوان بالا کے آئینی و قانونی کردار، کارکردگی انتخابات کے طریقہ کار اور قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وفد نے پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔











