ملتان، 30 دسمبر (اے پی پی ):خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے، حقوق کے لئے کی جانے والی قانون سازی پر عمل درآمدگی اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین، غیر سرکاری تنظیم ایس پی او اور یو این ایف کے زیر اہتمام ”پنجاب جینڈر پیرٹی رپورٹ” کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرپنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں خواتین کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اورگزشتہ سال پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے اس کے علاوہ خواتین کی ڈاکٹرز، عدلیہ،پولیس اور انتظامی عہد وں پر تعیناتی میں بھی حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی خواتین مخصوص نشستوں پر بھرتی سمیت دفاتران کے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔
تقریب اپنے خطاب کے دوران ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار ،ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شاہنواز خان ،پنجاب کمیشن کے نمائندےمحمدعلی، سوسائٹی فار سپیشل پرسن کی سربراہ زاہدہ حمید اور دیگر نے پنجاب میں خواتین کو درپیش مسائل انکے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ملتان ڈویژن کے مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔











