واشنگٹن، 31دسمبر(اے پی پی):امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے دنیا بھر میں بھسنے والے پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سال 2021 پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی مناسبت سے ایک اچھا سال تھا ، اس سال پاکستان اور امریکہ کی دوستی میں مزید وسعت آئی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کے اس نئے سال 2022 میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام افراد کو تلقین کی کہ صحت مند اور کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر لازمی عمل کریں۔











