چنیوٹ ؛ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد،عوام کے مسائل سنے گئے

51

چنیوٹ ، یکم جنوری (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دن ،ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں پہلے روز کچہریاں لگائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید اور اسسٹنٹا کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول نے میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے ، ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ کچہری کوہرماہ کے پہلے ورکنگ دن میں لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک چھت تلے  محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر ان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں جن کے تیز رفتار حل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے افسران، اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہریوں میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رجوع کرسکتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لالیاں وقار اکبر چیمہ نے اے سی آفس لالیاں کے سبزہ زار میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی نے احاطہ اے سی آفس بھوانہ میں محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا ۔محکمہ مال کے دیگر افسران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریکارڈ،تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز اور پٹواری بھی اس موقع  موجود تھے۔

سورس : وی این ایس ، چنیوٹ