لاہور، یکم جنوری (اے پی پی): مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہندو یاتری چار روزہ دورے پر واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے آنے والے وفد میں 159 ہندو یاتری شامل ہیں۔
ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے ہندو یاتری کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ٹیری، پشاور روانہ ہوئے۔
تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس نومبر کو شری گور مہاراج سے مذہبی ٹورازم کا سلسلہ شروع کیا۔مذہبی ٹورازم کا سلسلہ پہلے مرتبہ ماہانہ بنیادوں پر شروع کیا ہے، دیگر ممالک سے آنے والے ہندو یاتری مختلف پروازوں کی ذریعے پشاور پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چار آستان ہیں ان میں سے ایک ٹیری میں ہے،جنوری میں ایک وفد پاکستان کا بھارت جائے گا اور اجمیر شریف کا دورہ کریں گے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ واہگہ بارڈر کے ذریعے آنے والے تمام یاتری چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پشاور جائیں گے،طے پایا ہے کہ پاکستان کے زائرین پی آئی اے سے اور انڈین یاتری ایئر انڈیا کے ذریعے سفر کریں گے،ہم نے ایک اچھا کام مذہبی ٹور کے ذریعے شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کے لئے بہت سے ایونٹ رکھے گئے ہیں 20 جنوری کے بعد دہلی،جے پور اور اجمیر شریف پاکستانی زائرین جائیں گے۔جب لوگ آپس ملیں گے تو دونوں ممالک کے درمیان نفرتیں مٹ جائیں گے، ہمیں مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر ہندو یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیار کا تحفہ لائے ہیں،محبت لے کر آئیں ہیں، محبت لے کر جائیں گے، خوشی ہوئی ہے نیا سال پاکستان میں مذہبی رسومات ادائیگی کے ساتھ منائیں گے۔ امید ہے کہ یہ محبت کا سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ہمیں بہت محبت دی ہے ، پاکستان میں آکر خوشی ہوئی ہے، حکومت کے شکر گزار ہیں۔
سورس:وی این ایس، لاہور











