لاہور، یکم جنوری(اے پی پی): سال نو کے آغاز پر عوام کی فلاح و بہبود کے تناظر میں ڈی سی آفس کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کھلی کچہری میں قائم ہر ڈیسک کا جائزہ لیااور کھلی کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، رجسٹری کی درخواستیں، انتقال کا اندراج ، انکم سرٹیفکیٹ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز کے بارے بھی معلومات لیں اورکھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو بھی سنا اور سائلین کے مسائل کو سن کر ان کی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا، سائلین کی درخواستیں متعلقہ ڈیسک کو مارک بھی کیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے لیے صاف پانی کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر منعقدہ کھلی کچہری کا مقصد لاہور شہر کے شہریوں کی شکایات کو دور اور مسائل کو حل کرنا اور انہیں ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
سورس:وی این ایس، لاہور











