کوئٹہ،03 جنوری(اے پی پی ): بلوچستان میں کے مختلف اضلاع کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، قلات ، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، کوژک ٹاپ ، کان مھترزئی ،ژوب اور خانوزئی سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ زیارت اور سنجاوی کے پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی ہے ۔ سنجاوی کے علاقے چوتیر،شیرین،نشپہ،تندوانی،پوئی شریف،اصغرہ،تند سلام اور دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔
بارش اور برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ کردیا گیا ہے ۔ برفباری کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کیلئے ہیوی مشینریز بھی پہنچادی گئی ہیں ۔