پشین ؛شہر اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

29

پشین،03 جنوری (اے پی پی ): شہر اور گرد ونواح میں  بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پشین  خانوزئی بوستان سرانان برشور حرمزئی اور دیگر علاقوں میں  بارش کا سلسلہ جاری ہے،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، بارش سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،بارش سے طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی۔