اسلام آباد،3جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں۔
پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وینکوانی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے ہندو یاتریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،ملک بھر میں شہریوں کو بلا رنگ ونسل اور مذہب صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔











