اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے ہمراہ بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











