بھارت کیجانب  سے  مقبوضہ کشمیر میں جاری   مظالم  کی  مذمت کرتے  ہیں ؛  “یوم حق خود ارادیت کشمیر” کے موقع پراہم شخصیات کے پیغامات

61

  اسلام آباد، 05 جنوری  (اے پی پی): 5جنوری “یوم حق خود ارادیت” کے موقع پراہم شخصیات نے  ا پنے  پیغامات   میں   بھارت کیجانب  سے  مقبوضہ کشمیر  میں   جاری   مظالم  کی  مذمت کی  اور  حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم کا   اظہا ر کیا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ  جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے ، بین الاقوامی برادری باالخصوص اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کو جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے  پیغام میں کہا کہ  آج اقوام متحدہ کے اس وعدے کو 73 برس مکمل ہوگئے کہ تنازعہ جموں و کشمیر آزادانہ و غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے حل ہو گا، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں اس حق کا انکار کشمیروں کی آزادی، انسانی عظمت و وقار کو تسلیم نا کرنے کے مترادف ہے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد