سکھر ،روہڑی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ شہر میں  بارش ، سردی میں اضافہ ہو گیا

89

سکھر،06 جنوری (اے پی پی ):گزشتہ دوگھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر،روہڑی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سردی کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور بجلی کا آنکھ مچولی جاری ہے۔