اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسروِ بختیار نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی پیداوار 10 جنوری سے 4لاکھ 40 ہزار ٹن ہوجائےگی،پاکستان میں یوریا کی بوری کی قیمت 18سو روپے ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور فرٹیلائزرز مل مالکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دس تاریخ سے کھاد کی اضافی سپلائی شروع ہوجائے گی ،کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں کھاد کی پیداوار متاثر ہوئی ،چین نے کھاد کی برآمد بند کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے موثر اقدامات سے سستی کھاد کی دستیابی یقینی بنائی ،فروری ، مارچ میں لاکھوں بوریاں اضافی کھاد ملک میں ہوگی،پاکستان بھر میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔











