گھر بیٹھے شکایت، بل اور نئے کنکشن کیلئے فیسکو موبائل اپلیکیشن کا اجراء کر دیا گیا ہے ،  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

72

فیصل آباد۔7جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعہ کی رات مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی اور میڈیا سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے صارفین کی آسانی کیلئے فیسکو لائیٹ ایپ متعارف کروائی گئی ہے اورفیسکو کی کاوش سے سٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر سروس سنٹر کا افتتاح کیاگیا ہے جس سے شہری بل کے ساتھ نئے میٹراور اپنے مسائل کے سلسلہ میں درخواست دے سکتے ہیں،فیصل آباد میں جدیدماڈل شکایات سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔