کاغان ۔7جنوری (اے پی پی):اپرکاغان ویلی میں جمعہ کی شام سے برفباری کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،ترجمان کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی انسپکٹرمعظم علی نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اپرکاغان ویلی میں جمعہ کی شام سے دوبارہ برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیاہے،کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاعملہ سڑکوں کی صفائی اورسیاحوں کوہرممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،کاغان ویلی،شوگراں اورپارس کوجانے والے راستے کھلے ہیں تاہم کاغان جانے کے لیے سیاح چھوٹی گاڑی اورشوگراں اورپارس کے لیے جیپ یا فوربائی فورگاڑی کااستعمال کریں،اُنھوں نے مزیدکہاکہ کاغان ویلی،شوگراں اورپارس میں تین سے چارہزارسیاح موجودہیں جبکہ مزید سیاحوں کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے،کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاعملہ سیاحوں کی مدداورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔











