پنجاب  ایڈوائزری  کونسل کے اجلاس  میں پارٹی  کی  تنظیم سازی پر اہم  مشاورت  کی   گئی ؛ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود

13

لاہور، 8جنوری(اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب  ایڈوائزری  کونسل کے اجلاس  میں پارٹی  کی  تنظیم سازی پر اہم  مشاورت  کی   گئی، خیبر پختونخوا   بلدیاتی  انتخابات  کا  تمام  تر عمل مکمل  ہونے  کے  بعد  ثابت ہو  کہ پی ٹی آئی  کے ووٹ سب  سے زیادہ  ہیں  ۔

وہ ہفتہ کو 90شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلی میں   پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ شفقت محمود نے بتایا کہ پنجاب ایڈوائزری کونسل کی میٹنگ میں صوبائی تنظیم اور صوبائی ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ،اس کے بعد ضلع کی بجائے صوبائی حلقے پر تنظیم بنائی جائے گی،اس کے بعد ویلج اور نیبر ہڈ کونسل کی تنظیم بنائی جائے گی،لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی،ٹکٹ دینے اور الیکشن لڑنے کے حوالے بات چیت کی گئی،ہم الیکشن میں مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ  میٹنگ میں مری کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا،پنجاب ایڈوائزری کونسل کی میٹنگ میں وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ورکرز کے ساتھ ہیں اوران کے تحفظات کو دور کریں گے۔ویلج اور نیبر ہڈ کونسل میں صوبائی سطح پر بننے والی کمیٹی ٹکٹ دے گی،جہانگیر ترین کا سیاسی بیان ہے جودیتے رہتے ہیں،جنوبی پنجاب میں نئی تنظیم بنائی جا رہی ہے،ساوتھ پنجاب میں بھی ساری چیزیں ہوں گی،ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں اسی حساب سے قانون بنایا جاتا ہے،بڑی متحرک پارٹیوں میں ورکرز کے اختلاف ہوتے ہیں،پارٹی قیادت ان اختلافات کو دور کرتے ہیں، کسی کا دل کرتا کہ وہ الیکشن لڑے،پارٹی فیصلہ کرے گی ٹکٹ کس کو دینا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے الیکشن کو غلط تاثر دیا گیا ہے،ابھی وہاں پورے الیکشن نہیں ہوئے،ہمارے ووٹ سب سے زیادہ ہی ہوں گے،سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،حکومت کو بائے الیکشن میں نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے لیکن عام انتخابات میں اس کا اثر نہیں پڑتا،ہم آج تک کسی کو مادری زبان میں پڑھانے سے نہیں روکا،نصاب سب کا یکساں ہو گا ،زبان کی قید نہیں ہے،ہم اپنے ہیروز کو بھی پوری طرح فوکس کریں گے۔

سورس:وی این ایس، لاہور