تھرپارکر؛ پاک آرمی کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

34

تھرپارکر،09جنوری( اے پی پی):   پاک آرمی برگیڈ 206 بدین کینٹ کی جانب سے ننگرپارکر کے آرمی پبلک اسکول میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کر کے مفت میں ادویات دیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارہ فرض ہے کے غریب عوام کو سہولیات فراہم کریں، ہم نے 613 مریضوں کا چیک آپ کر کے مفت ادویات دی ہے جس میں 139 بچے،127 سرجری، 140 خواتين  اور 207 مرد حضرات کا علاج کیا گیا ہے۔

سورس: وی این ایس، تھرپارکر