راولپنڈی ؛ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو  آر آئی یو ٹی ہسپتال سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھروں  کو  منتقل کر  دیا  گیا

51

راولپنڈی ، 09 جنوری (اے پی پی ): سانحہ مری  میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو راولپنڈی آر آئی یو ٹی ہسپتال سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھروں  کو  منتقل کر  دیا  گیا ہے  ۔ جن  میں راولپنڈی صادق آباد رسول محلہ  میں  زائد ولد محمود 40 سالہ، شیراز  ولد محمود 35 سالہ، خاتون زوجہ شیراز 31 سالہ، اقراء دختر شیراز 15 سالہ، لائبہ دختر شیراز 14 سالہ، عائیشہ دختر شیراز 05 سالہ، سمیع ولد شیراز 8 سالہ  کی  میتوں  کو منتقل کیا گیا۔مردان  میں  سہیل ولد فضل الرحمان 27 سالہ، بلال ولد غفار 18 سالہ، اسد ولد رحمان شاہ 18 سالہ، بلال حسین ولد غواف  18 سالہ  اور  لاہور  میں   معروف ولد اشرف 25 سالہ، ظفر ولد محمد علی 45 سالہ جبکہ گجرانوالہ میں  اشفاق ولد یونس 31 سالہ اور  پنڈی کمال آباد  میں ظہور ولد نامعلوم 30 سالہ  کی میتوں  کو منتقل  کیا  گیا ہے ۔

سورس:وی این ایس ، مری