روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” میں انتہائی کم مدت میں 3 ارب ڈالر مالیت کے اکاؤنٹس کھلوانے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں ، فرخ حبیب

33

اسلام آباد۔12جنوری  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے   بدھ کو اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ” میں انتہائی کم مدت  میں 3 ارب ڈالر مالیت کے اکاؤنٹس کھلوانے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کررہے ہیں،پاکستان  بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع  موجود ہیں جس میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں