اسلام آباد،13 جنوری (اے پی پی ): پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ، جس دوران شراب کی 4600 بوتلیں ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70 ملین روپے ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ضبط کی جانے والی منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دی گئیں ہیں ۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔











