مری،13جنوری (اے پی پی):افسوسناک سانحہ مری کے باعث ملکہ کوہسار مری کی فضائیں سوگوار،سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل مفلوج،مری کے اہم ترین سیاحتی مراکز مال روڈ اور دیگر پربھی ویرانیوں کے ڈھیرے گاہک نہ ہونے کی وجہ سے اکثرتاجر دوکانیں بند کر گھروں کو واپس، ہوٹل اورریسٹورنٹس بھی خالی،سیاحت پرپابندی کی وجہ سے سفیدپوش طبقہ،دیہاڑی دار اور غریب لوگ مالی مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں نے پابندی ختم کر کے سیاحوں کے مری آنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے ۔











