۔73ویں پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے زیادہ مواقع میسر ہونگے۔رانا ندیم انجم

36

ملتان،13 جنوری( اےپی پی): 73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی فٹبال۔رولر سپورٹس ،بیڈمنٹن میل فی میل،ٹیبل ٹینس میل اور فی میل کی ٹیموں کی تشکیل کے سلسلہ میں ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس ملتان کے فٹبال گراوٴنڈ اور جمنیزیم میں منعقد ہوئے۔ان ٹرائلز میں ڈویژنل کوچز ناصر حسین،شائستہ قیصر،شاہد لطیف،اسد حبیب ،جنید اقبال اور نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر نے معاونت کے فرائض سر انجام دیے جبکہ میاں جاوید قریشی،صدر ڈی ایف اے ملتان،سابق انٹرنیشنل فٹبالر رانا باقر علی،عارف محمود،افضل نیازی،پی ایف اے کے سیکرٹری رانا نوید اکرام رانا مشتاق،شیخ مقیم احمد۔ملک مرتضٰی ڈی ایس او وہاڑی۔ساجد محمود ڈی ایس او لودھراں۔خواجہ حسن ودود۔امبر بشیر سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن۔انیس خان۔محمد ابرار۔محمد یعقوب۔گلزار پاشا سابق صوبائی کوچ۔ظفر شیرونی ڈاریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ۔نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ترکی سے آئے ہوئے مہمان عبداللٰلہ یوسف نےان ٹرائلز کا وزٹ کیا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کو اتنے شاندار اور منظم طریقے سے انتظامات کرنے پر خراج تحسین ہیش کیا۔

اس موقع پر رانا ندیم انجم کنوئیر نے کہا کہ پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے بہترین ٹیموں کی سلیکشن کی جارہی ہے تاکہ ملتان ڈویژن ان گیمز میں بہترین کارکردگی دکھا سکے۔آج باسکٹ بال کورٹ میں باسکٹ بال فی میل۔ہاکی گراوٴنڈ میں فی میل ہاکی ٹیم۔جبکہ سپورٹس کمپلیکس میں آرچری میل۔فی میل۔ ہینڈ بال۔اور سوئمنگ کے ٹرائلز لیے جائیں گے۔