سکھر،14جنوری(اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایڈوکیٹ سہیل میمن سمیت دیگر درخواست گذاروں کی جانب سے روہڑی اور سکھر سمیت سندھ بھر میں قبرستانوں پر سے قبضے ختم کرانے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے دوران گزشتہ سماعت پرجاری کردہ حکم جس میں عدالت عالیہ نے قبرستانوں پر سے قبضے ختم کرانے کے احکامات جاری کیے تھے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور دوبارہ حکم جاری کیا کہ قبرستانوں پر سے قبضے ہر صورت ختم کرائے جائیں ،عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں کارروائی ہوگی ۔عدالت نے دوبارہ حکم جاری کرنے کے بعد درخواستوں پرسماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔
سورس:وی این ایس،سکھر