سکھر،14جنوری(اے پی پی): عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جذبہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے گروپ کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صنفی تشدد اور خاص کر سیاست میں خواتین کی مشکلات کو کم کرنے کے بارے میں نوجوانوں کا کیا کردار ہونا چاہیے بتایا گیا۔خواتین پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے ایک موبائل اپلیکیشن جذبہ پروگرام میں نوجوانوں کو دی گئی تاکہ وہ معاشرے میں ہونے والے صنفی تشدد کی نشاندہی کریں اور متعلقہ محکموں تک ہم پہنچائیں۔اس ٹریننگ کے ذریعے معاشرے میں ہونے والے صنفی امتیاز کو بھی کم کرنے اور خواتین کو سیاست میں حصہ لینے اور ان کی مدد کے لئے یہ گروپ اپنا کام کریں تاکہ وہ باشعور نوجوان کے طور پر معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں۔زبیر مہر ڈپٹی ڈائریکٹر دارالطفال۔علی رضا پٹھان اور اورنگزیب قریشی اور ایڈوکیٹ غزالہ انجم نے ٹریننگ دی۔
سورس: وی این ایس، سکھر