تھر  جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا،آج کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے

80

تھرپارکر،14جنوری( اے پی پی): وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سابق صوبائی وزیر نادر مگسی نے تھر  جیپ ریلی کا ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے کہا کہ تھر جیپ ریلی کے انعقاد کا مقصد نہ صرف کھیل کو فروغ دینا ہے بلکہ تھر کی سیاحت، ثقافت اور تھر کو پوری دنیا میں روشناس کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھر کی عوام بھی کھیلوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتی ہے، تھر جیپ ریلی کے انعقاد سے تھر میں کھیلوں کے فروغ دینے میں مدد ملے گی، میری پوری کوشش ہے کے کھیلوں کے فروغ کے لئے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔تھر جیب ریلی میں آج کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے۔

سورس: وی این ایس، تھرپارکر