چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے احساس بازار کا افتتاح کر دیا

46

چنیوٹ، 14 جنوری  ( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے احساس بازار کا قیام کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے ا حساس بازار کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ احساس بازار میں مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ سٹال لگائے گئے ہیں، اسٹالز پر سردیوں کے گرم ملبوسات اور جوتے بھی رکھے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس بازار سردیوں کے دنوں کے لیے قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں سے لیکر بوڑھوں تک تمام عمر کے افراد کے لیے سردیوں کے ملبوسات اور جوتے فری دستیاب ہیں۔انہوں  نے کہا کہ اس کار خیر میں انجمن تاجران، سکولز، کالجز کے طلباء اور شہر کے مخیر حضرات نے حسب استطاعت حصہ لیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے تمام اسٹالز کو چیک کیا اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا ایس ا پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے احساس بازار میں آنے والے ہر شخص کا ویکسینیٹیڈ ہونا لازمی ہے،انٹری پوائنٹ پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سٹال بنایا گیا ہے جہاں آنے والے مرد و خواتین کی آن لائن ویکسینیشن کی تصدیق کی جائے گی ویکسینیٹیڈ نہ ہونے کی صورت میں موقع پر ویکسین لگائی جائے گی جس کے بعد وہ احساس بازار میں انٹر ہو سکیں گے، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو گرم چادریں، کوٹ، شوز و دیگر گرم کپڑے تقسیم کیے

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرلالیاں وقار اکبر چیمہ، سی اوزایم سیز، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کے علاوہ تمام لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران، سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان و دیگر بھی موجود تھے۔

سورس:وی این ایس،  چنیوٹ