ڈزرٹ چیلینج جیپ ریلی میں دوسری دن کے مقابلے جاری ،46 گاڑیوں  نے ریس میں حصہ لیا

69

تھرپارکر،15 جنوری (اے پی پی ): محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے منعقدہ ڈزرٹ چیلینج جیپ ریلی میں ریس کے مقابلے دوسری دن بھی  جاری رہے، جس میں 46 گاڑیاں  ریس کے مقابلے کے لیے  نکلیں ،جس میں سے 25 گاڑیاں ٹریک مکمل کر کے اختتامی پوائنٹ تک پہنچ چکی ہیں۔ڈزرٹ چیلینج جیپ ریلی میں سہ پہر 3 بجے اونٹوں، گھوڑوں اور میراتھن ریس اور ملاکھڑے کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

سورس؛وی این ایس،  تھرپارکر