حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں دیوار احساس کاافتتاح  کر دیا  گیا

54

وہاڑی ، 15 جنوری (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے دیوار احساس کا افتتاح ربن کاٹ کرکیا۔ دیوارا حساس میں موسم سرما کے کپڑے، جرسیاں، سوئیٹرز اورد یگر ملبوسات رکھیں گئیں۔ڈپٹی کمشنر خضر افضال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیواراحساس کا مقصد مستحقین کو مو سم سرما میں لباس کی فراہمی ہے، مخیر حضرات دل کھول کر دیوار احساس کیلئے عطیات دیں، اپنے استعمال شدہ اور نئے ملبوسات دیوار احساس کیلئے فراہم کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  درد دل رکھنے والے لوگو ں کو بڑھ چڑھ کر آگے حصہ لینا چاہیے،انسانی کی خدمت ایک بہت بڑی نیکی ہےخدمت خلق کیلئے ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، مستحقین اپنے شناختی کارڈ کا اندراج کروا کر ضرورت کی اشیاء لے سکتے ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجوکیشن محمد صہیب عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی او سوشل ویلفیئر محمد انور، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ملک شعبان، سیکرٹری جم خانہ رانا سجاد اور دیگر موجود تھے۔

سورس:وی این ایس، وہاڑی