سکھر؛ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری، دونوں پینلز کامیابی کے لئے پر امید

81

سکھر،15جنوری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے سیشن کورٹ سکھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جس کی نگرانی ایڈیشنل سیشن جج ذکاءاللہ ابڑو کررہے ہیں ،پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے جاری ہے اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران سکھر ضلع سے تعلق رکھنے والے گیارہ سو سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔انتخابا ت میں ڈیموکریٹک لائیرز فورم اور پروگریسو لائیرز فورم کے درمیان مقابلہ ہے، ڈیموکریٹک فورم کی جانب سے عجیب جونیجو اور پروگریسو فورم کی جانب سے ظفر عیدن منگی صدارتی عہدے کے لیے امیدوار ییں جبکہ سیکریٹری کی نشست پر پروگریسو فورم کی جانب سے ذوالفقار علی ملانو اور ڈیموکریٹک پینل کی جانب سے قربان علی شر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔دونوں پینلز اپنی اپنی کامیابی کے لیے پرجوش ہیں جبکہ دونوں پینلز کے حامیوں میں بھی جوش و خروش پایا جاتاہے ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

سورس؛وی این ایس،سکھر