جلال پورپیروالہ، 15 جنوری (اے پی پی ): تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس ایس پی صدر احمد نواز شاہ نے سائلین کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ایس پی صدر احمد نواز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عام لوگوں کی اعلیٰ افسران تک رسائی اور انصاف کی فراہمی کو آسان بنانا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کھلی کچہری کے زریعے زیادہ تر لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس افیسر یا اہلکار آپ سے کسی بھی کام کی رشوت لیتا ہے تو مجھ سے براہ راست رابطہ کریں ہم اپنے تعاون کا پورا یقین دلاتے ہیں کہ اس پولیس ملازم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس پی صدر احمد نواز شاہ نے کہا کہ دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز مقدمات کے اندراج میں کوتاہی نہ برتیں اور اپنے اپنے تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران کو متنبہ کریں کہ میرٹ پر تفتیش کریں کسی کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اے ایس پی آصف رضا سمیت دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔
سورس؛وی این ایس، جلالپور پیروالا