سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انڈر گریجوایٹ  ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ

24

حیدرآباد،16جنوری  (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرام میں تدریسی سال 22-2021  میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ پبلک اسکول لطیف آباد حیدرآباد میں منعقد کی گئی، جس میں 3000 کے قریب امیدوار شریک ہوئے، یونیورسٹی کی پانچ کلیات، سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ سمیت متعلقہ کالیجز اور سب کئمپس کیلئے انٹری ٹیسٹ انتہائی حفاظتی اقدام اور ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی، اس انٹری ٹیسٹ میں 3 ہزار سے زائد طلباء نو طالبات ے فارم جمع کروائے جبکہ 2940 امیدوار شریک ہوئے،  جس کیلئے 62 بلاک بنائے گئے تھے، انٹری ٹیسٹ میں کل 2640 طلبا اور 300 طالبات شریک ہوئیں،  انٹری ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سینٹر کے اندر اور اطراف میں رینجرس، پولیس اور لیڈی پولیس تعینات کئے گئے تھے، جبکہ واک تھرو گیٹ، ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا تھا، 100 منٹ اور 100 سوالات پر مبنی ایم سی کیوز کے تحت انٹری ٹیسٹ لیا گیا،  وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے ڈینز اور حکام کے ساتھ جاری انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا    کہ  انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ملک کے زرعی، لائیو اسٹاک سمیت پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو بہترین تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کیلئاقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی ملک کی بہترین جامعات میں شامل ہے، ہم غریب طلباء کو اعلیٰ تدریسی سہولیات اور اسکالرشپس دینے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں  نے کہا  کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کو صوبے کی سمارٹ یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر قمرالدین چاچڑ، ڈاکٹر اعجاز علی کھونھارو، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاھ راشدی، ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، ڈاکٹر جان محمد مری، ڈاکٹر محمد ابراہیم کیریو، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، احمد خان منگی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس،  حیدر آباد