سکھر،16جنوری(اے پی پی ): سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما و کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ،ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے قوم پرست کارکنوں و رہنماؤں ایاز عباسی ،توصیف احمد،نعیم بلو ،محمد بخش چاچڑ،سراج احمد،نصرا للہ ،ذوالفقار میرانی ،عبدالوہاب رند،نذیر احمد و دیگر شامل تھے۔نوے سے زائدکارکنوں و رہنماؤں جن کا تعلق جیئے سندھ قومی محاذ ،جیئے سندھ محاذ، جیئے سندھ تحریک و دیگر قوم پرست جماعتوں سے تھا انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سہانے خواب دیکھا کر راستے سے بھٹکایا گیا تھا مگر اب ہم صحیح راستے پر آگئے ہیں ہم سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ہم ان پر شرمندہ ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں تک قربان کردیں گے اور اس ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
سورس:وی این ایس، سکھر