اوکاڑہ،17جنوری(اے پی پی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائن اوکاڑہ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیاگیا ڈی ایس پی ٹریفک انعام الحق نے جنرل پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک انعام الحق نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
جنرل پریڈ میں پنجاب پولیس،پی ایچ پی، ٹریفک پولیس،لیڈیز پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے حصہ لیا۔