صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں این سی اوسی کے اہم اجلاس میں شرکت

22

لاہور۔17 جنوری ( اے پی پی )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں این سی اوسی کے اہم اجلاس میں شرکت۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسدعمرنے کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری،برگیڈئیراسداور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس اور ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء طالبات کی ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 85فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں .100فیصد بچوں کو جلدویکسینیٹ کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہےپنجاب کی 57فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں 4کروڑ60لاکھ سے زائد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کیاگیاہے ۔لاہوراور فیصل آبادمیں  31جنوری تک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیزٹو جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کوروناکی ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے عوام سے کوروناسے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ اومی کرون ویرئینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہےپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے وافروسائل موجودہیں۔